ووہان میں شادیوں کی بھرمار

596

بیجنگ: چین کے شہر ووہان کورونا وائرس کو شکست دے کر زندگی کی جانب گامزن  ہوگیا۔

چین سے شروع ہونے والی عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ صوبے ووہان میں 11 ہفتے لاک ڈاؤن کے بعد شہر کو کھولا جاچکا ہے جس کے بعد سے زندگی کا پہیہ چلنے لگا ہے ۔

عالمی وبا کے خاتمے کے بعد سے چین بڑی تعداد میں جوڑے سرکاری دفاتر اور فوٹو اسٹوڈیوز کا رخ کررہے ہیں لاک ڈاؤن ختم ہوتے ساتھ ہی کئی ماہ سے ملتوی شادی کی تقریبات کے لیے تیاریاں بھی زور و شور سے دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب شادیوں کیلئے فوٹوگرافرز کی مانگ میں بھ اضافہ ہوگیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا ایجنسی کے مطابق  فوٹوگرافرنے بتایا کہ وہ صحت کے خدشات کےباعث دن میں صرف 2 سے 3 جوڑوں کی تصاویر بنارہے ہیں جس کے پیسے بھی اچھے مل رہے ہیں ۔

نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے صوبے میں ووہان میں شادیوں کی شرح میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔