کراچی( اسٹاف رپورٹر)عدالت عالیہ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل2 رکنی بینچ کے روبرو ملیر اور کورنگی میں صنعتی فضلے کے پانی سے سبزیوں کی کاشتکاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ کورنگی ندی کے پانی سے سبزیاں کاشت کی جارہی ہیں۔ یہ سبزیاں انسانی صحت کے لیے ہیں۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کورنگی، ملیر اور سندھ حکومت کو نوٹس جاری کردیے۔