کورونا وائرس کا شکار ایس بی سی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرار

560

کراچی: کورونا سے متاثرہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرار ہوگیا ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض حسین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ پولیس کی جانب سےکورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی تلاش کیلئے  مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کراچی میں کورونا سے متاثر ہونے والے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض حسین کے 3  گھر ہیں۔

گلبہار پولیس کا کہنا ہےکہ کورونا سے متاثرہ مریض کی ایک رہائش نارتھ ناظم آباد میں بھی ہے جہاں رہائش گاہ کے باہر  پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں ، ریاض حسین نے تین شادیاں کررکھی ہیں۔

گلبہار پولیس نے تحقیقات میں دعویٰ کیا ہے کہ ریاض حسین نارتھ ناظم آباد میں روپوش ہوسکتا ہے، ریاض حسین ایس بی سی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہے، ریاض حسین اپنی شہرت کی وجہ سے بیماری چھپا رہا ہے جبکہ اہل خانہ پولیس سے تعاون نہیں کررہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئےخصوصی ڈاکٹرز کی ٹیم اورنگی ٹائون روانہ کی جائے، ڈاکٹرز کے ذریعے ریاض حسین کے دیگر اہل خانہ کا ٹیسٹ کرایا جائےممکن ہے کہ کورونا متاثرہ ریاض حسین بھی وہیں موجود ہو دیگر شہریوں کیلئے بھی خطرہ ہے۔