اسلام آباد (اے پی پی) نیب ملتان نے اسپیشل برانچ کے سابق ملازم ملزم محمد اسلام کو گرفتار کیا ہے ۔ ملزم عام لوگوں کو دھوکا دینے کے بعد غائب ہوگیا بعد میں اس کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ۔ ملزم نے حج / عمرہ کے ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ اور فیشن مال پلازہ ، ملتان کینٹ میں دکانوں کی بکنگ میں بھاری منافع کا لالچ دے کر عام لوگوں سے 193 ملین روپے روپے اکٹھے کیے۔ 55 دعویداروں نے نیب ملتان میں 193 ملین روپے کے اپنے کلیمز جمع کروائے ہیں۔منگل کو عدالت عظمیٰ سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد ملزم محمد اسلام کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ۔