لاڑکانہ، کورونا کے مشتبہ تین بچوں سمیت 17 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آج آئے گی

196

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں کورونا وائرس کے مشتبہ تین بچوں سمیت 17 افراد کے نمونے لیے گئے، جن کی رپورٹ آج آجائے گی۔ جامعہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جانب سے ماہر ڈاکٹروں حفاظ ابڑو، ڈاکٹر صدام کلہوڑو جبکہ ڈی ایچ او ٹیم کی جانب سے ڈاکٹر ایاز اور ڈاکٹر فرمان ابڑو نے جامعہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو آریجا پہنچ کر قرنطینہ میں موجود 8 افراد کے رپیٹ ٹیسٹ کے نمونے لیے۔ بعد ازاں اسی ٹیم نے شہر کے سمیع آباد اور علی گوہر آباد میں کورونا وائرس کے مشتبہ 3 بچوں سمیت 9 افراد کے نمونے بھی لیے گئے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کے مطابق سیمپل لے کر لیباریٹری بھجوا دیے گئے ہیں جن کی رپورٹ آج مل جائے گی۔