قومی یکجہتی کے لیے عمران خان کو زہنی طور پر وزیر اعظم بننا ہوگا،مریم اورنگزیب

350

لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگیزب کا  کہنا ہے کہ قومی یکجہتی قائم کرنے کے لیے عمران خان کو زہنی طور پر ملک کا وزیر اعظم بننا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگیزب نے کہا ہے کہ  اس وقت ایک وژن اور پورے پاکستان کیلیے ایک حکمت عملی کی ضرورت ہے، میڈیا پر دوسرے پارٹی رہنماؤں کو چور کہنے سے قومی یکجہتی نہیں ہو سکتی، ملک اِس وقت وزیراعظم عمران صاحب کی طرف دیکھ رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ ڈاکٹرز،طبی عملے،مزدور،دہاڑی دار کیطرف ہونا چاہیے، کورونا معاملے پروفاق کی اکائیوں کوساتھ رکھنےکی ذمے داری وزیراعظم کی ہے، صوبوں،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان سےملکرمعاشی،ریلیف حکمتِ عملی دینا ہوگی۔

ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ قومی یکجہتی قائم کرنے کے لیے عمران خان کو زہنی طور پر ملک کا وزیر اعظم بننا ہوگا۔