سراج الحق نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

121

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔ دونوں رہنمائوں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر سینیٹر سرا ج الحق نے چیئرمین سینیٹ سے کہاکہ پارلیمانی لیڈرز کا مشاورتی اجلاس بلائیں ۔ دریں اثناسینیٹر سراج الحق نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فون کر کے ان کے بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی۔ سینیٹر سراج الحق نے حکومت سندھ کے کورونا وبا کے خلاف اقدامات کی ستائش اور تحسین کی ۔