ایرانی عہدے دار کا یونیسف پر خاندانی نظام تباہ کرنے کا الزام

113

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی رہبر اعلیٰ خامنہ ای کے ترجمان نے عالمی ادارہ اطفال یونیسف کو سازشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد ایران میں خاندانی نظام تباہ کرنا ہے۔ ایک مضمون میں علی شیرازی نے لکھا کہ یونیسف کی سرگرمیاں مشکوک ہیں اور ادارہ مخصوص ایجنڈے پرکام کرتے ہوئے خاندانی نظام کا شیرازہ بکھیرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ تنظیم اپنا بجٹ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی سے وصول کرتی ہے ، تاکہ بین الاقوامی اداروں کو استعمال کرکے ایران میں اپنے پروگراموں کو آگے بڑھایا جاسکے۔