کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر مستری جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کلی دیبہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک زیر تعمیر کی تیسری منزل پرکام جاری تھا کہ اس دوران پائوں پھسلنے کی وجہ سے ایک مستری نیچے آگرا اور شدید زخمی ہوگیا۔ تیس سالہ محمد حنیف کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد محمد حنیف کے آبائی علاقے بہاول نگر روانہ کردی گئی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔