ٹائیگر فورس میں رضاکاروں کی تصدیق کا عمل جاری ہے،شاہ محمود قریشی

418

اسلام ا ٓ باد (آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے احساس پروگرام کے تحت 144 ارب روپے مختص کیے ہیں، ٹائیگر فورس عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی، NA-156 اور 157 NA-میں ٹائیگرز فورس تشکیل دے دی گئی، فورس میں شامل رضا کاروں کی تصدیق کا عمل جاری ہے، یہ فورس عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ 12 لاکھ مستحق خاندانوں میں فی خاندان 12 ہزار کی امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں، پنجاب حکومت کے ساتھ انصاف امداد پیکج میں 25 لاکھ خاندانوں کو 25، 25 ہزار دیں گے۔ انصاف امداد پیکج کے تحت امداد مکمل طور پر سیاست سے بالا ہوگی۔