ملتان میں نشتر اسپتال کے 12 ڈاکٹرز سمیت 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے اسپتال عملہ کے 12 ڈاکٹرز اور 6 پیرا میڈیکس اسٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نشتر اسپتال میں گردوں کا مریض زیر علاج تھا، جس میں وفات کے بعد کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وارڈ کے تمام اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ کروایا گا جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈاکٹر مصطفی کے مطابق جن ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے انہوں نے آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں اب تک متعدد ڈاکٹرز اور اسپتال کا عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ دو ڈاکٹرز کورونا وائرس سے شہید بھی ہوچکے ہیں۔