کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ،1 لاکھ سے زائد اموات ریکارڈ

473

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں تباہی پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے ، کورونا وائرس دنیا بھر میں اب تک 1 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد کی جانیں نگل گیا۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کا چین کے شہر ووہان سے ہوا تاہم چین کے بروقت اقدامات کے باعث اب چینی شہر ووہان سے وائرس کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے جبکہ عالمی سپر پاور امریکا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ میں مسلسل 7 روز بھی 1 ہزار 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اورمجموعی تعداد 18 ہزار 700 سے تجاوز کرچکی ہے۔

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 1 ایک ہزار 300 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ  ہلاک افراد کی تعداد  13 ہزار سے بڑھ چکی ہے،فرانس میں  1 لاکھ  25 ہزار دیگر افراد بھی کورونا سے متاثر ہیں ۔

یورپ کے ایک اور ملک اسپین میں کورونا کے 1 لاکھ  50 ہزار  سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور24  گھنٹوں میں مزید 625 افراد ہلاک ہوئے۔

جرمنی میں کورونا کے 1 لاکھ 22 ہزار سے زائد مریض موجود ہیں جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 بیلجیم میں 3 ہزار اور نیڈر لینڈز میں2 ہزار 500 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے اموات کی تعداد 18 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی ہے، 24 گھنٹوں  میں 610 افراد ہلاک ہوئے اور 1 لاکھ 47 ہزار سے زائد مریض مختلف اسپتالوں میں موجود ہیں۔

دوسری جانب عالمی طاقتوں شامل برطانیہ میں کورونا مزید 881 زندگیاں نگل گیا جبکہ ہلاکتیں  8 ہزار  958  ہوچکی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کی تعداد 73 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

دنیا بھر میں 3 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کی کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ چین میں 77 ہزار، اسپین اور جرمنی میں 53 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے۔ اٹلی میں 30 ہزار، ایران میں 35 ہزار سے زائد افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔