وزیر اعظم نے کورونا ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے،کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس رجسڑیشن میں مزید 5 روز کا اضافہ کر دیا گیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا وقت 15 اپریل تک بڑھا دیا گیاہے،وزیراعظم کا نوجوانوں کے لیے ویڈیو پیغام ریکارڈ کر لیا گیا،جو کچھ دیر میں جاری ہو گا۔
خیال رہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس میں اب تک ساڑھے 8 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں،وزیراعظم نے طبی شعبے سے وابستہ نوجوانوں سے ٹائیگر فورس میں شمولیت کی درخواست کی ہے۔
وزیراعظم نے لاکھوں نوجوانون کی جانب سے پروگرام میں شمولیت پر اظہار تشکرکیا اور نوجوانوں سے کورونا ٹائیگرز فورس کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے۔