کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں جاری لاک ڈاوُ ن کے دوران چھ افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ چار افراد نے خودکشی کرلی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاک ڈاوُن میں اہلکاروں کی ڈیوٹی کے سبب تحقیقا تی عمل سست روی کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں چوبیس مارچ سے دس اپریل تک مختلف وجوہات پر دس افراد کی جانیں چلی گئیں۔
بلدیہ، نارتھ کراچی،سرجانی ٹاون، گلستان جوہر، گزری، کیماڑی اور مچھر کالونی میں گھروں اور پلاٹ سے چھ لاشیں ملیں ہیں۔
منگھوپیر، اورنگی ٹاون، ملیر پندرہ اورسرجانی ٹاون میں دو خواتین سمیت چار افراد نے خودکشی کرلی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہر میں جاری لاک ڈاوُن کے باعث تحقیقاتی پولیس بھی ڈیوٹیوں پر معمور ہے، جس کی وجہ سے تحقیقات سست روی کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاوُن سے ملنے والی خاتون کی لاش کے حوالے سے بیانات حاصل کیے جا رہے ہیں۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ خاتون کو پھندہ لگا کر قتل کیا گیا ہے۔