انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث فضائی سفر میں کمی کی وجہ سے صرف مشرق وسطیٰ میں 9 لاکھ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔
آئی اے ٹی اے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں فضائی سفر تقریبا مکمل بندہوچکا ہے جس کے باعث صرف مشرق وسطیٰ میں 9 لاکھ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں جبکہ پوری دنیا میں فضائی سروس متاثر ہونے سے 2 کروڑ 46 لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کا خطرہ منڈلا رہاہے۔
آئی اے ٹی اےنے گزشتہ روز شائع ہونے والے ایک تجزیے میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں 65.5 ملین سے زیادہ افراد ایئر ٹرانسپورٹ کے شعبے پر انحصار کرتے ہیں ۔ان میں سفر اور سیاحت کے شعبے شامل ہیں ، جس میں سے 2.7 ملین ملازمین ایئر لائنز میں کام کررہے ہیں۔
ایاٹا کے پیش کردہ منظر نامے کے مطابق اگر اگلے 3 ماہ تک سفری پابندیاں برقرار رہیں تو پوری دنیا میں تقریبا 25 ملین ملازمتوں کے چھن سکتا ہے۔
پورٹ کے مطابق ایشیاء اور بحر الکاہل میں 11.2 ملین ، یورپ میں 5.6 ملین امریکا میں اور 29 لاکھ افراد کے روزگارکو خطرہ ہے۔
امارات ٹوڈے کے مطابق لاطینی ، شمالی امریکا میں 20 لاکھ ملازمتیں داؤ پر لگ سکتی ہیں،افریقا میں 20 لاکھ نوکریاں اور مشرق وسطی میں 9 لاکھ افراد کی نوکریاں خطرے میں ہیں۔