سراج الحق و دیگرقائدین جماعت اسلامی کاسعید اظہرکے انتقال پر اظہار افسوس

138

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید
احمد پر اچہ ، میاں محمد اسلم ، عبدالغفارعزیز ڈپٹی سیکرٹریز جنرل اظہر اقبال حسن ، سید وقاص جعفری ، محمد اصغر ، حافظ ساجد انور اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے سینئر صحافی و کالم نگار سعید اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنمائو ں نے سعید اظہر کے انتقال پرورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔