تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی رہبر اعلیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے تناظر میں رمضان کے دوران بڑے مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں عوام سے کہا کہ وہ گھروں ہی میں نمازیں پڑھیںاور دیگر عبادات کریں۔ دوسری جانب صدر حسن روحانی نے حکم جاری کر رکھا ہے کہ ہفتے کے روز سے کاروبار اور دکانیں جزوی طور پر کھولی جائیں گی، تاکہ لڑکھڑاتی ہوئی ملکی اقتصادیات کو سہارا مل سکے۔