کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے روبوٹ تیار

526

تل ابیب: اسرائیل نے کورونا وائرس کے خود کار ٹیسٹ کرنے والا ربورٹ تیار کرلیا ۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی انوویشن اتھارٹی(آئی آئی اے) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کمپنی نوول نے کورونا وائرس کے خودکار ٹیسٹ کرنیوالا روبوٹ تیار کیا ہے۔ منصوبے میں اسرائیلی شراکت دار روبوٹکس کمپنی آئی کو بوٹس اور امریکی ،اسرائیلی کمپنی برائٹ مشینز بھی شامل تھیں جو اسمارٹ اور خود کار مشینیں بناتی ہیں۔

روبوٹ کی ایجاد اور تیاری آئی ائی آے کے تعاون سے کی گئی ہے، روبوٹ  جدید بازؤں کی مدد سے ٹیسٹ لیتا ہےروبوٹ کچھ ہی عرصے میں اسرائیل کے  مقامی اسپتال میں کام کرنا شروع کر دے گا۔

آئی آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ روبوٹ جانچ کی رفتار کو بڑھانے کے علاوہ طبی عملے کی صحت کو بچانے اور غلطیوں کی تعداد کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا جبکہ ٹیسٹنگ لیبز میں 24 گھنٹے کام کرنے والی ضروری طبی افرادی قوت میں کمی بھی ممکن ہوگی۔