گوادر (نمائندہ جسارت ) گوادر کے قرنطینہ سینٹر میں 17افراد کے ٹیسٹ منفی ثابت ہوئے ہیں، ضلعی انتظامیہ گوادر کے ذرائع کے مطابق گوادر کے قرنظینہ سینٹر میں میں رکھے گئے بیس افراد میں سے 17افراد کے ٹیسٹ رپورٹ موصول ہوگئی ہے جن کے کورونا وائرس کی رپورٹ منفی ثابت ہوئی ہے۔ قرنطینہ سینٹر میں مجموعی طور پر بیس افراد کو رکھا گیا ہے جس میں تین کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہمے۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن تین افراد کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے ان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی طور پر ایرانی سرحد عبور کرکے یہاں داخل ہونے کی کوشش میں گرفتار کیا تھا۔