لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) سندھ کے دیگر شہروں کی طرح لاڑکانہ میں 15ویں روز بھی لاک ڈاؤن رہا ہے جس کے باعث شہر کے اہم چھوٹے اور بڑے کاروباری مراکز مکمل طور بند رہے جبکہ ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرتے ہوئے شہر کے داخلی، خارجی، اہم شاہراہوں اور سڑکوں کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تاکہ شہریوں کی آمد و رفت کو روکا جاسکے تاہم مختلف اوقات میں شہریوں کی جانب سے شہر میں اندر داخل ہونے کی کوشش کی گئی، جنہیں پولیس کی جانب سے روکا بھی گیا۔ دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے لاڑکانہ شہر اور ضلع بھر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جہاں انہوں نے پولیس کو سخت ہدایات بھی جای کیں۔ لاک ڈائون کے 15ویں روز بھی بھی لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے راشن کے لیے رکشہ ڈرائیور محنت کشوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری، وزیراعلیٰ سندھ و دیگر سے اپیل کی کہ انہیں جلد راشن فراہم کرکے ان کی مالی مدد کی جائے۔