لاڑکانہ ،ینگ نرسز نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرڈیوٹی دیں

110

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کے حق میں بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اسپتالوں میں ڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔اس موقع پر نرس رہنماؤں عبدالکریم چانڈیو، عبدالشکور چھٹو و دیگر کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی جانب سے تاحال کورونا وائرس کے پیش نظر ہینڈ گلوز، ماکس او دیگر احتیاطی سامان کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا جس کے باعث ہم سخت مشکلات میں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے منظور کیے گئے مطالبات جن میں ہیلتھ الائونس، نرسوں کی اپ گریڈیشن، رسک الائونس سمیت دیگر مطالبات کا بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جارہا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر کئی اسپتالوں میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور نرس کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے تاہم حکومت سندھ تاحال غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے سامان کی فراہمی کو یقینی بناکر تمام مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔