تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں طبی سازو سامان کی فراہمی کے لیے ضروری ہے کہ امریکی صدر تہران پر تیل برآمد کرنے کی پابندیاں ختم کریں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں امریکی پابندیوں کے باعث روسی فرم سے وینٹی لیٹرز کی خریداری میں رکاوٹ کا تذکرہ کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے امریکا سے خیرات نہیں مانگ رہے ،بلکہ صرف پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ امریکی قدغنوں کے باعث ایران کو دیگر ممالک سے طبی سازو سامان خریدنے میں بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے ۔