کورونا وائرس عالمی سیاست بدل سکتاہے،شیخ رشید

450

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس عالمی سیاست بدل سکتاہے،ملک میں کارباری شخصیات سیاست کررہی ہیں،رمضان کے بعد سیاست میں کافی چہل قدمی اور زور شور ہوگا۔

شیخ رشید نے انکوائری رپورٹ اور وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آٹا چینی بحران پر رپورٹ حکومت کا کارنامہ ہے، عمران خان بخوبی سمجھتے ہیں کہ بطور وزیر اعظم انہیں کیا کرناہے؟اسد عمر کا اس تمام معاملے میں کوئی کردار نہیں ، سبسڈی انہوں نے نہیں دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کپتان جب چاہے فیلڈنگ بدل سکتاہے، کپتان نے فیلڈنگ بدلی ہے، کسے کہاں فیلڈنگ دینی ہے ؟یہ کپتان کا فیصلہ ہوتاہے، عمران خان حکومت کو سمجھ چکے ، انہیں پتہ ہے کسے کہاں تک اور کب تک لے کر چلنا ہے؟

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ رپورٹ میڈیا نے لیک کی یا حکومت نے جاری کی دونو اچھی بات ہیں،25اپریل کو آٹا، چینی بحران پر رپورٹ آئے گی، کپتان کا امتحان ہے، عمران خان کو دوسال ہوگئے ہیں وہ اپنے فیصلوں کا کسی کو پتہ نہیں چلنے دیتے ، جہانگیر ترین کے عمران خان سے تعلقات گہرے تھےاور رہیںگے،آٹا چینی بحران پر رپورٹ میں جو بھی چور ہوا اسے سزا واقعی ملنی چاہیے۔