ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کرینگے، اسد عمر

571

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہےکہ کفالت پروگرام کےذریعے ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کرینگے،کفالت پروگرام کےتحت جمعرات سےچیک تقسیم ہوناشروع ہوجائیں گے۔

اسلام آباد میں اسد عمر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جن اسپتالوں میں 4 وینٹی لیٹرزہیں، انکوترجیحی بنیادوں پروینٹی لیٹرفراہم کرینگے،ملک بھر میں چارسوسے زائد اسپتالوں میں 9اپریل سے براہ راست سامان پہنچایا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر کے تحفظ کےلیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں،گزشتہ تین روز میں تین ہزار ٹیسٹ کیے گئے، 39ہزار پانچ سو کٹس صوبوں کو فراہم کردی ہیں،اسپتالوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک بھر کےاسپتالوں میں 22ہزار ٹیسٹنگ مانگی گئی تھی،جو مزید کٹس آئیںگی ان کو پنجاب کے75اورسندھ کے 42اسپتالوں میں حفاظتی کٹس پہنچائیں گے،اسلام آباد کے7،خیبرپختونخوا کے 21اسپتالوں میں حفاظتی کٹس پہنچائیں گے،جبکہ آزادکشمیراوربلوچستان کے4اسپتالوں میں حفاظتی کٹس پہنچائیں گے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ39ہزار500حفاظتی کٹس صوبوں کوفراہم کی جاچکی ہیں، اپریل کےآخر میں 25ہزاریومیہ ٹیسٹ کی کوشش کریں گے،برطانیہ کےوزیراعظم بورس جانسن بھی کوروناسےمتاثرہوئے۔