لاڑکانہ، اشتہاری و مطلوب 9 ملزمان گرفتار، منشیات، موبائل فونز اور نقدی برآمد

136

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری و مطلوب 9 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات، موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی ہے۔ ولید پولیس نے ماہوٹا تھانے پر قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم عباس کھچی کو، چار جواریوں عمران کھوکھر، ندیم چانڈیو، اورنگزیب مگسی اور رشید میربحر کو نقدی سمیت گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔