اسلام آباد میں تمام ڈسپنسریاں بند کردی گئیں

484

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام ڈسپنسریاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے سربراہ پولی کلینک نے بندش کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نوٹی فکیشن کے مطابق صدر اور وزیراعظم ہاؤس آفس کی ڈسپنسریاں، پارلیمنٹ ہاؤس، لاجز، سپریم کورٹ کی ڈسپنسریاں بند کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم ایمپلائز کالونی کی ڈسپنسریاں، دارالحکومت کے رہائشی سیکٹرز کی تمام ڈسپنسریاں  بھی بند کردی گئی ہیں۔

تمام ڈسپنسریاں وزارت قومی صحت کی ہدایت بھی کر گئی ہیں۔ ڈسپنسریوں کے ڈاکٹرز اور عملے سے کوروناوائرس بارے ڈیوٹیاں لی جائیں گی۔