ایران سے پابندیاں نہ اٹھائی جائیں امریکی جنرل کا صدر ٹرمپ کو مشورہ

151

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوج کے سابق نائب چیف آف اسٹاف جنرل جیک کین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے باوجود ایران پر عائد پابندیاں برقرار رکھیں۔ ٹی وی چینل فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران اس سے قبل کبھی اتنا کمزور نہیں ہوا۔ امریکا کو ان پابندیوں سے دست بردار نہیں ہونا چاہیے ، بلکہ ان میں اضافے کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔ جنرل کین نے کہا کہ کورونا وائرس نے ایرانی عوام کو ایک پرخطر راستے پر ڈال دیا ہے اور وہ اس بحران سے نمٹنے میں مزاحمت کا سامنا کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایران نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کے خاتمے کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈالے۔