ایران میں مزید 8 ہزار پاکستانی موجود ہیں،وزیر اعلی بلوچستان

276

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ ایران میں مزید 8 ہزار تک پاکستانی موجود ہیں۔

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے بولان میڈیکل کمپلیکس کے دورے پرمیڈیا سے بات کرتےہوئے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق جو سامان چین یا دیگر ممالک سے آرہا ہے وہ وفاقی حکومت کے پاس آرہا ہے، جو صوبوں میں این ڈی ایم اے کے زریعے تقسیم ہوگا۔

جام کمال نے کہا کہ کوئٹہ کےسرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد ہمارے پاس 70 سے 80 وینٹی لیٹرز ہوگئے ہیں جبکہ کوءٹہ کے اسپتالوں میں دو سے ڈھائی ہزار افراد کے علاج کی گنجائش بنارہے ہیں۔

وزیر اعلی نےلاک ڈائون سےمتعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ چین،یورپ امریکا اور یورپ کے علاوہ دیگر ممالک نے کافی سوچنے کے بعد ہی لاک ڈائون کرنے پر مجبور ہوئے۔

جام کمال نے مزید کہا کہ ایران میں اب تک 8 ہزار تک مزید پاکستانی موجود ہیں جن کو لانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرےگی۔