تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی ایران میں شدید بارش کے بعد سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 21ہو گئی ۔ ہنگامی امداد کمیشن کے ترجمان مجتبیٰ خالدی کا کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے فارس میں 11،ہرمزگان میں 3قم میں 3، سیستان بلوچستان میں 2، بو شہرمین ایک اور خوزستان میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ ہرمزگان صوبے میں ایک لاپتا شخص کی تلاش جاری ہے ، جب کہ سیلاب کی وجہ سے 14افراد زخمی بھی ہوئے ۔ خالدی نے اس سے قبل 30مارچ کو سیلاب کی وجہ سے 18ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی۔