یمنی فوج نے باغی کے ایران سے تربیت لینے کا اعترافی بیان نشر کردیا

294

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے مغربی ساحل کے علاقے میں پکڑے جانے والے حوثیوں کے ایک نشانچی نے ایران سے تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ یمنی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے وڈیو کلپ میں صالح مرانی نامی کا کہنا تھا کہ تربیت دینے والے افراد غیر ملکی زبانوں میں گفتگو کرتے ہیں ۔مرانی کو یمن کے صوبے حدیدہ کے ضلع تحیتا میں پہاڑی علاقے سے پکڑا گیا تھا۔ مرانی نے انکشاف کیا کہ اسے ایک گروپ میں شامل کر کے چند روز کی تربیت دے کر ڈیتھ بریگیڈ کے نام سے لڑائی میں دھکیل دیا گیا۔