اسرائیلی وزیراعظم کے بعد کوروناکے شبہے میں آرمی چیف بھی قرنطینہ منتقل

138

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل میں کورونا وائرس نے صف اول کی سیاسی اور عسکری قیادت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کے بعد آرمی چیف جنرل آویف کوخاوی بھی قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ٹوئٹر پر بیان میں بتایا کہ آرمی چیف نے 10 روز قبل اجلاس کی صدارت کی تھی ، جس کے بعد پتا چلا تھا کہ اس میں شرکت کے والا ایک عہدے دار کورونا سے متاثر تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ آرمی چیف کی حالت بہترہے اور ابھی تک ان میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔