ٹھٹھہ، لینڈ مافیا کے مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ، شہریوں نے دو ملزمان کو پکڑ لیا

301

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) تحصیل گھوڑا باری کے ہیڈ کوارٹر گھوڑا باری شہر میں دن دہاڑے لینڈ مافیا سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد کی مقامی لوگوں پر فائرنگ، کئی لوگ زد میں آنے سے معجزمانہ طور پر بچ گئے، مسلح افراد نے شہر میں اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے باوجود مقامی افراد نے مزاحمت کرکے دو افراد کو اسلحہ سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ فائرنگ کی زد سے بچنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی زمین کے جھوٹے کاغذات بنا کر احمد میرانی نامی شخص ہماری زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، بھرے شہر میں انہوں نے اپنے گارڈوں کی مدد سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی ہم لوگوں نے بھاگ کر جان بچالی۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔