سکھر قرنطینہ سینٹر سے مزید 32 زائرین کو گھر بھیج دیا گیا

340

سکھر( نمائندہ جسارت) سکھر قرنطینہ سینٹر سے مزید 32 زائرین کو گھر بھیج دیا گیا، زائرین کو ہائی ایس میں ان کے شہروں کو روانہ کیا گیا،سکھر قرنطینہ سینٹر میں مقیم زائرین میں سے مزید 32 زائرین کو ان کے ٹیسٹ منفی آنے اور ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے نارمل قرار دیئے جانے کے بعد قرنطینہ انتظامیہ نے ان کے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی ،روانہ کیے گئے زائرین جن کا تعلق ڈگری، کراچی، میرپور خاص، حیدرآباد اور نواب شاہ سے ہے کو ہائی ایس میں سوار کراکر پولیس اور رینجرز کی سیکورٹی میں ان کے شہروں کی طرف روانہ کردیا گیاہے۔