ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ٹویٹر اکائونٹس بند کردیے گئے

683

تہران: سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ٹویٹر اکائونٹس کو بند کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے متعدد زبانوں انگریزی، عربی،فارسی اوراردو زبانوں پر مشتمل ٹوئٹر اکائونٹس کوعارضی طورپر بند کردیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کے انگریزی اور فارسی کے اکاؤنٹس کو بحال کردیا ہے جبکہ باقی اکاؤنٹس بند ہیں۔ایران میں زیادہ تر سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں پر فیس بک سمیت ٹویٹر پر پابندی ہے۔

2009 میں ایران کے صدارتی انتخابات کے دوران ہونے والے احتجاج کے بعد سے ایران میں  ٹویٹر پر پابندی عائد ہے، پابندی کے باوجود بہت سے اعلی ایرانی عہدیداروں کے ٹویٹر پر اکاؤنٹس ہیں تاہم وہ ٹوئٹر پر کافی سرگرم ہیں۔

اعلی ایرانی عہدیداروں میں ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف شامل ہیں۔