کورونا وائرس: شہر قائد میں مزید 12 ناکے لگادئیے گئے

587

کراچی : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں   نے مزید سختی کرتے ہوئے شہر کے 12 سےزائد مقامات پر ناکے لگا دیئے۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران شہر میں بعض مرکزی شاہراہوں پر صرف دو ٹریک کھولے جائیں گے،ایک ٹریک اشیائے خور و نوش کی گاڑیوں اور ایمبولینس کے لیے مختص رہے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک 1 ہزارسے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ درجنوں پر مقدمات درج کیے جاچکے ہیں ۔