کوئی وائرس ہمارے اتحاد، یکجہتی سے زیادہ مضبوط نہیں، اردوان

452

استنبول: ترک صدر ایردوان نے ترکی بھر میں”ہم ایک دوسرے کیلئے خود ہی کافی ہیں”کےعنوان  قومی یکجہتی مہم کا آغاز کردیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا  کو اپنی  لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کی وجہ سےمتاثر ہونے والے کم آمدنی والے افراد کی امداد کیلئے ترکی بھر میں”ہم ایک دوسرے کیلئے خود ہی کافی ہیں”کے عنوان سے قومی   یکجہتی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترک صدر نے مہم میں ” اپنی   7 ماہ کی اپنی تنخواہ عطیہ کرتے ہوئے کہا کہ “قومی یکجہتی مہم” کا باقاعدہ آغاز  وہ خود کررہے ہیں۔کابینہ کےاجلاس کے دوران وزراء نےبھی ترک صدر کی اس مہم کیلئے اپنی امدادینے کا اعلان کیا۔

طیب اردوان نے کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلدیاتی اداروں کے توسط سےمہم میں جمع کردہ رقوم کو  محتاج افراد تک پہنچانے کو یقینی بنائیں گے۔”کوئی وائرس ہمارے اتحاد ، یکجہتی ، بھائی چارے سے زیادہ مضبوط نہیں ہے۔ ترکی کی صحت کا بنیادی ڈھانچہ ، اہلکار، ادویات اور طبی سازو سامان اورانتہائی نگہداشت کے یونٹس کے لحاظ سے کئی ممالک سے بہت بہتر ہیں۔

صدر اردوان نے کہا ملک میں تمام غذائی اجناس  پیدا ہونے کی وجہ سے اپنےسٹاک پر بھروسہ کرتے ہوئےتمام سپلائی کو یقینی بنا رہے ۔ یہ تمام اقدامات ریاست کے قوم کے شانہ بشانہ ہونے کا مظہر ہے۔ کوئی بھی بیماری ہمارے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے۔ کوئی بھی خطرہ  ہمیں  اپنے  اہداف کےحصول سے نہیں  ہٹا سکتا ہے  کیونکہ ہم سب ” ترکی” ہیں ۔