راشن تقسیم کا نظام تبدیل، بلدیاتی نمائندوں کا کردار ختم

602

کراچی: سندھ حکومت نے راشن کی تقسیم کا نظام تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر زاور بلدیاتی نمائندوں کے کردار ختم کردیا۔

 تفصیلات  کے مطابق سندھ حکومت نے اعلان کردہ راشن کی تقسیم کا نظام تبدیل کردیا ہے، پہلےڈپٹی کمشنر، بلدیاتی نمائندوں سےراشن تقسیم کےاحکامات جاری ہوئےتھے تاہم اب ڈپٹی کمشنر اور بلدیاتی نمائندوں کا کردارختم کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت راشن تقسیم کے نئے نظام کا باضابطہ اعلان آج دوپہر میں کیا جائے گا، راشن انتظامیہ کے بجائےفلاحی اداروں کےذریعےتقسیم کیا جائےگا، فلاحی ادارے اپنے وسائل بھی استعمال کریں گے جبکہ حکومت بھی ان کی مدد کرے گی۔

حکومت مخصوص نمبرکا اعلان کرے گی جس سےعوام کو رقوم منتقل کی جائےگی، جو بھی سندھ کا شہری پیغام بھیجےگا، نادرا سے تحقیقات کے بعداسے رقم بھیجی جائےگی۔

اسی طرح جو بھی شہری زکوة فنڈ یا کسی فنڈ سے فائدہ اٹھا رہا ہو اسےرقم منتقل نہیں کی جائےگی، سرکاری ملازمین پیغام بھیجنےکے بعد بھی راشن اور رقوم حاصل نہیں کرسکیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ واضح کر چکے ہیں کہ راشن کی تقسیم کے عمل میں لوگ کے ایک جگہ جمع نہیں ہونے چاہیں اور احتیاطی تدابیر کے تحت راشن کو مستحقین کی دہلیز پر پہنچانے کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔