ڈاکٹر شیریں مزاری کا میر شکیل کی رہائی کے لیے نیب کوخط

126

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے قومی احتساب بیورو کو خط میں جنگ، جیو نیوز نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کے بڑے بھائی میر جاوید الرحمن کی شدید علالت کے باعث انہیں پیرول پر رہائی کی درخواست کی ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھ کر میر شکیل الرحمن کے بڑے بھائی میر جاوید الرحمن کی شدید علالت سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جیو نیٹ ورک کے سی ای او میر ابراہیم رحمن نے اطلاع دی ہے کہ میر شکیل الرحمن کے بڑے بھائی میر جاوید الرحمن کی طبیعت انتہائی ناساز ہے، اس لیے انہیں بھائی سے ملنے دیا جائے‘ خط میں نیب سے درخواست کی ہے کہ میر شکیل الرحمن کی48 گھنٹے کے لیے پیرول پر رہائی کی لاہور ہائی کورٹ میں مخالفت نہ کی جائے۔