نوابشاہ (سٹی رپورٹر) شہر جام صاحب پولیس نے لاک ڈائون کی آڑ میں گھروں میں گھس کر شہریوں کو مارنا شروع کردیا مزدروی کر کے گھر راشن لے کر آنے والے مزدورں پر ٹوٹ پڑی، لاک ڈائون کا بہانہ بنا کر گھروں میں گھس گی اور خواتین کو دھکے دے کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے تین مزدورں، یار محمد پلھ،بشیر احمد پلھ، جان محمد کو گھروں سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کی من مانیوں کیخلاف مزدورں نے پولیس کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان کے گھر راشن لے کر آنے والے لوگوں پر گھروں میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور راشن کی تھلیاں پھاڑ دیں اور آٹا اور راشن پھنک دیا اب ہم غریب مزدور کہاں سے کھائیں گے۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے جام صاحب پولیس کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔