ایدھی فاؤنڈیشن کاایدھی سرد خانے کھولنے کا اعلان

744

کراچی : ایدھی فاؤنڈیشن نےبندایدھی سرد خانے کھولنے کا اعلان کردیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کا کہناہے کہ ملک بھرمیں ایدھی سرد خانے کےعملےکو خصوصی تربیت دی جارہی ہے،ایدھی فاؤنڈیشن نےملک بھرمیں تین روزبندش کےبعدسروس بحال کردی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایدھی سینٹرز میں کوروناوائرس کےجاں بحق مریضوں کی میتوں کو بھی غسل دینے کا انتظام کیا جارہاہے،تمام میتوں کوکورونا وائرس ایس اوپیزکےتحت غسل دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی جنگ میں ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار اول روز سے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ تین دن پہلے ایدھی فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایدھی سرد خانے بند کردیے تھے۔