لاہور: کورونا وائرس کے باعث خواتین میں حجاب کا استعمال کا مقبول ہونے لگا ۔
جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی رہنما صفیہ ناصر کہتی ہیں حجاب کاحکم توخود ہمارے دین نے دیا ہے، جولوگ کل تک حجاب پرتنقید کرتے تھے آج خود کو وائرس سے بچانے کیلئے منہ ڈھانپے پھر رہے ہیں۔
اسی طرح تحریک منہاج القرآن کی خاتون سدرہ خرم نے بتایا کہ اب وقت ہے حجاب کا استعمال شروع کردیں۔
مقامی ڈاکٹر ربیعہ طارق نے کہا کہ حجاب بھی ماسک کی ہی ایک قسم ہے، ماسک کوچند گھنٹے استعمال کے بعد ضائع کرنا پڑتا ہے لیکن حجاب کو اچھی طرح دھولینے سے دوبارہ قابل استعمال بنایاجاسکتا ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس سے اب تک 200 ممالک میں پھیل چکا ہے یورپ سمیت دنیا بھر میں ماسک یا اسکارف کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ۔