استنبول: ترکی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 9 ہزار 217 تک جاپہنچی جبکہ 131 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ترک وزیر صحت نے گزشتہ روز 23 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کل اموات 131 ہوگئیں ہیں جبکہ 9 ہزار 982 افراد کےٹیسٹ کیے گئےہیں جن میں 1 ہزار 815 افراد کا پوزیٹورزلٹ آیا ہے۔
دوسری جانب ترکی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے استنبول، انقرہ اور ازمیر سمیت 30 بڑے شہروں پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ بین الاقوامی پروازوں پر مکمل طور پر بند کردیا ہے۔