کورونا وائرس سے”اب بچنے کا کوئی راستہ نہیں”، روسی مئیر

559

ماسکو: روسی دارالحکومت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1 ہزار سےتجاوز کرگئی ہے۔

دارالحکومت ماسکو کے میئر سیرگی سوبیانین نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ کورونا کی وبا ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جبکہ کوونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1 ہزار سےتجاوز کرگئی ہے۔ حکومت کی طرف سے شہریوں سے گھروں کے اندر رہنے کو کہا گیا ہےتاہم ہفتہ وار تعطیل کےموقع پر بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے نکلے ۔

Russia temporarily bans Chinese nationals from entering country ...

روس میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث دارالحکومت ماسکو میں بازار اور تفریحی مقامات بند کردئیے تھے اور شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ کورونا کے خطرے کے پیش نظر اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ روسی صدر ولادی میر پوتین نے شہریوں سے گھروں کے اندر رہنے کی اپیل کی تھی۔

ماسکو کے میئر سوبیانین نے ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا کہ ہفتے کو کم سے کم 52 ہزار لوگ پابندی کے باوجود تفریحی مقامات اور پارکوں کی طرف نکلے۔بڑی تعداد میں عمر رسیدہ افراد نے پبلک ٹرانسپورٹ سے طویل مسافت کےسفربھی کیے۔

Russia - latest news, breaking stories and comment - The Independent

سوبیانین کا کہنا تھا کہ کورونا ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، ماسکو میں عملا 1 ہزار افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں، اب بچنے کا کوئی راستہ نہیں بچا۔

روس میں سرکاری سطح پر جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 270 مریضوں کی نشاندہی کی گئی ہےجس کے بعد متاثرین کی تعداد 1534 ہوگئی ہے جبکہ 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان میں صرف ماسکو میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد تقریبا 34 ہزار ہوگئی ہے ۔