سکھر، لاکھوں روپے کی گندم پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

280

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں محکمہ خوراک کے عملے نے لاکھوں روپے کی گندم پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، محکمہ فوڈ سکھر کے عملے نے ڈی ایف سی سکھر وشن داس کی قیادت میں پولیس کی مدد سے ایک اطلاع پر روہڑی کے قریب بائی پاس پر پیالہ ہوٹل کے مقام پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سندھ سے پنجاب لاکھوں روپے مالیت کی گندم کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور پنجاب جانے والے 22 سے زائد ٹرالر اپنی تحویل میں لے لیے ڈی ایف سی کے مطابق 22 ٹرالر پر 6 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں لدی ہوئی تھیں گندم کی مالیت تقریباً ایک کروڑ اسی لاکھ روپے بنتی ہے تاہم یہ گندم اب سرکاری تحویل میں لے لی گئی ہے اور گندم ٹرالرز سمیت روہڑی، صالح پٹ اور سکھر کے گوداموں میں منتقل کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے گندم کی بین الصوبائی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے اور یہ کارروائی بھی اسی سلسلے میں کی گئی ہے۔