نوابشاہ، الخدمت کے تحت 450 گھروں تک راشن پہنچایا جا چکا

244

نوابشاہ (بیورو رپورٹ) پورے ملک کی طرح ضلع بے نظیرآباد میں بھی الخدمت فائونڈیشن کا لاک ڈائون سے متاثرہ افراد کی امداد کا سلسلہ جاری ہے نواب شاہ شہر میں صدر الخدمت انجینئر عبدالوہاب خان، امیر جماعت اسلامی نواب شاہ فیصل ہمایوں کی نگرانی میں اب تک سات لاکھ روپے سے زائد کا راشن 450 گھروں تک پہنچایا جا چکا ہے جبکہ نقد رقوم اس کے علاوہ دی گئی ہیں 2500 ماسک مختلف علاقوں میں تقسیم کیے گئے جب کہ الخدمت کی ڈاکٹرز کی آن لائن سروس میں جس میں 8 ڈاکٹر شامل ہیں واٹس کے ذریعے بھی بڑی تعداد میں لوگ استفادہ کر رہے ہیں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سرور احمد قریشی اور صدر الخدمت عبدالوہاب خان نے کارکنان کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے شہر کے مخیر حضرات سے کہا ہے کہ ہزاروں گھرانوں کو مدد کی ضرورت ہے لوگوں کی مدد کرنے کی حکومتی پالیسی غیر واضح ہے ہر گزدتے دن کے ساتھ لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس لیے وہ آگے بڑھیں اور الخدمت کی اپنے عطیات، زکوات اور صدقات سے مدد کریں تاکہ امداد کا یہ سلسلہ جاری رہے۔