نوابشاہ (سٹی رپورٹر) لاک ڈائون کے بعد شہر میں دکان دار پریشان ہوگئے ہیں، دکان داروں کا کہنا ہے کہ دکان دار کرایہ نہیں بھر سکتے، حکومت ہمیں ریلیف فراہم کرے اور مالکان کو ہدایت جاری کرے کہ جو دکان دار کرایہ پر ہیں ان کے اس ماہ کا کرایہ قسطوں میں وصول کرے، لاک ڈائون کی وجہ سے ہماری دکانیں بند ہیں، گھر کے روزانہ کے اخراجات اپنی جگہ ہیں جبکہ دکان پر کام کرنے والے مزدوروں کو بھی اجرت نہیں دے پارہے، ایسے میں کورونا وبا کے نفسیاتی اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں اگرچہ حکومت نے بجلی، گیس اور دیگر یوٹیلیٹی بلز قسطوں میں لینے کا عندیہ دیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ جب دکان داروں کی دکانیں ہی بند ہیں تو ایسے میں ہم کس طرح سے دیگر چیزوں سے نبرد آزما ہوں گے۔