ہری پور(آن لائن) خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگی خاتون انگلینڈ سے براستہ دبئی پھر پاکستان پہنچی تھی پمز اسپتال اسلام آباد سے ٹیسٹ مثبت آیا آنے کے باوجود ہری پور گھر پہنچ گی،
مقامی انتظامیہ نے پھر سے ڈھونڈ نکالا،خاتون نے ہری پور کی ٹیم سے پمز اسپتال کے ٹیسٹ کے بارے میں چھپایا تھا ہری پور کی ٹیم نے دوبارہ نمونے لے ٹیسٹ کیا تو کورونا ٹیسٹ دوسری مرتبہ بھی مثبت نکل آیا۔خاتون کے ڈرائیور سمیت 10 افراد کو گھروں میں ہی قرنطینہ کردیا گیا۔محکمہ صحت نے تصدیق کردی ہے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ 22مارچ کو ہری پور کے نواحی علاقہ کھلابٹ ٹائون شپ کی رہائشی خاتون مہوش بی بی انگلینڈ سے براستہ دبئی بعدازں پاکستان اسلام آباد پہنچ آئی جس کی طبیعت خراب ہونے پر پمزاسپتال سے کورونا کا ٹیسٹ مثبت نکل آیا پمز ہسپتال انتظامیہ کی لاپروائی کی بدولت خاتون پمز اسپتال اسلام آباد سے نکل کر ہری پور اپنے گھر پہنچ گی ۔ہری پور کی ضلعی انتظامیہ کو ایک ہفتے بعد علم ہوا تو تلاش کرلیا اور خاتون سے پوچھ گچھ کی تو خاتون نے پمز اسپتال کے ٹیسٹ کے بارے میں چھپایا تو محکمہ صحت کی ٹیم نے خاتون کا دوبارہ ٹیسٹ کرنے کے ساتھ نمونے حاصل کیے جس کی رپورٹ مثبت نکل آئی جس پر محکمہ صحت حکام نے خاتون کے تمام اہل خانہ جن میں سسر بھائی ڈرائیور سمیت گھر کے 10افراد کو گھروں میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ علاقہ بھر میں سپرے کرنے کے ساتھ متاثرہ خاتون کے والد کی دکان کریانہ اسٹور کو سیل کرنے ساتھ ملحقہ آبادیوں کی دکانوں کو بھی بند کردیاگیا ہے ۔