سراج الحق ودیگرکا  اعظم خان کی وفات  پر اظہار افسوس

85

لاہور( نمائندہ جسارت)اسکواش کے عالمی چمپئن اعظم خان کی کورونا کی وجہ سے وفات پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ ،راشد نسیم ،پروفیسر محمد ابراہیم ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،میاں محمد اسلم ،اسد اللہ بھٹو ،ڈاکٹر معراج الہد یٰ صدیقی ‘ عبد الغفار عزیز اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن ،محمد اصغر ،حافظ ساجد انور ،وقاص انجم جعفری ،بختیار مانی اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار
کیا ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ لیجنڈ اعظم خان کی وفات قومی نقصان ہے ۔انہوں نے مرحوم کیلیے مغفرت اور پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا اور خاندان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔