لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ملک بھر میں مکانوں اور دکانوں کے مالکان سے درخواست کی ہے کہ وہ کرایہ داروں کی مشکلات میں آسانی کرتے ہوئے مارچ اور اپریل کے کرائے معاف کردیں۔
مکانوں اور دکانوں کے ایسےمالکان جنھیں اللہ تعالی نے اپنےخاص کرم سے نوازا ہے، کوئی مالی مشکل درپیش نہیں ہے، انھیں چاہیےکہ مارچ اور اپریل کے کرائے معاف کرکے کرایہ داروں کو اس پریشانی کے وقت میں آسانی دیں۔ ایسا کرنا ممکن نہ ہو تو ابھی وصول نہ کریں بلکہ بعد کےمہینوں میں قسط طے کر لیں
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) March 29, 2020
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر بڑے اور چھوٹے کاروباری مراکز بند ہیں جس کی وجہ سے غریب، مزدور اور نادار طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔
سینیٹر سراج الحق اس سے قبل بھی وفاقی حکومت سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ جماعت اسلامی کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی حمایت کرتی ہے لیکن حکومت غریب کے گھر تک 15 دنوں کے لیے خوراک پہنچانے کا اہتمام کرے۔
لاک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہیں، کیونکہ یہ حالات کا تقاضا ہے۔ مگر حکومت ہر غریب کے گھر تک 15 دنوں کے لیے خوراک پہنچانے کا اہتمام کرے۔ تھانوں، سرکاری دفاتر اور عملے کا اس کے لیے استعمال کیا جائے۔ pic.twitter.com/1zeMNqPuny
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) March 27, 2020