نوابشاہ (سٹی رپورٹر) گاؤں دلیل دیرو میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 17 افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔زہریلا کھانا کھانے سے حالت غیر ہونے والوں میں 7خواتین بھی شامل ہیں،تمام متاثرہ افراد کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے گزشتہ رات گھر میں نئی گندم کی فصل کے آٹے کی روٹی اور گوبی کا سالن کھایا تھا جس کے بعد صبح سب کی حالت غیر ہوگئی، سول اسپتال میں موجود ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ ،طبی امداد دی جاری ہے متاثرہ افراد میں سے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔